ایٹا : اترپردیش کے علاقہ ایٹا میں ایک 40 سالہ خاتون نے 19 سالہ لڑکی کی زبردست پٹائی کی۔ اس لڑکی کو 40 سالہ خاتون کو ’’آنٹی ‘‘کہنا مہنگا پڑا۔ پرہجوم مارکٹ میں اس لڑکی نے خاتون کو آنٹی کہہ کر مخاطب کیا جس پر وہ برہم ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس واقعہ کی ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ خاتون کا ایک گروپ اس 19 سالہ لڑکی کو بری طرح زدوکوب کررہا ہے جبکہ پولیس ملازمین انہیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
