حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے 45 برس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کوویڈ ٹیکہ اندازی کی مہم کو ہفتہ سے دو دن کیلئے معطل کردیا ہے ۔یہ معطلی مرکزی حکومت کے نئے رہنمایانہ خطوط اور کووین پورٹل میں مناسب تبدیلیوں کے بعد سامنے آئی ہے ۔مرکز نے کووی شیلڈ لینے والوں کیلئے پہلے اور دوسرے ڈوز کے درمیان وقفہ میں اضافہ کیا ہے ۔یہ موجودہ وقفہ جو 8ہفتوں کا تھا توسیع کرکے 12تا16ہفتے کردیاگیا ۔