۔494 پروازوں سے 38,078 مسافرین کی منتقلی : حکومت

   

نئی دہلی 29 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر شہری ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ جمعرات کو ایک دن میں 494 پروازوں سے جملہ 38,078 مسافرین کو منتقل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملک میں ڈومیسٹک پروازیں تقریبا دو ماہ تک معطل رہنے کے بعد پیر کو شروع ہوئی تھیں۔ بین الاقوامی پروازیں ہنوز معطل ہیں۔ پیر سے جمعرات کے درمیان جملہ 1,827 پروازوں کا اہتمام کیا گیا جن میں جملہ 1,65,605 مسافرین کو ایک سے دوسرے مقام کو منتقل کیا گیا ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ جملہ 16 ایسے مسافرین جن میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں وہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں انڈیگو کی پرواز سے سفر کرنے والے 13 مسافرین بھی شامل ہیں۔