نظام آبادایڈیشنل کلکٹر چندرشیکھر نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ 5 ؍جون سے 20 ؍ جون تک ارزاں فروش کی دکانات پر راشن کی سربراہی کی جارہی ہے لاک ڈائون کے پیش نظر چاول و دیگر اشیاء فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کیا گیا ہے لہذا ضلع کے تمام ارزاں فروش کے دوکاندار 5؍ جون سے 20؍ جون تک دکانات کو کھلی رکھیں اور ضروری اشیاء کو فراہم کریں انہوں نے سیول سپلائی کے عہدیداروں سے بھی خواہش کی کہ عوام کو شکایت کا موقع فراہم نہ کریں اور سربراہی کے عمل کا جائزہ لیتے رہیں ۔