۔5 ماہ کا بدترین ہفتہ ‘ سرمایہ کاروں کا 4.5 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان

   

ممبئی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی حصص بازار میں گذشتہ ہفتہ پانچ ماہ کا بدترین ہفتہ رہا جس میں سرمایہ کاروں کا 4.5 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان ہوگیا ۔ سنسیکس 2.96 فیصد تک گراوٹ کا شکار ہوگیا اور 37,673 پوائنٹس پر آگیا ۔ تین ہفتوں سے جو اچھال در ج کی جا رہی تھی وہ اس میں گرگئی ۔ سب سے زیادہ نقصان جمعہ کو ہوا جب سنسیکس 1.14 فیصد ایک ہی دن میں گراوٹ کا شکار ہوا ۔