حیدرآباد 25 جولائی ( پی ٹی آئی ) ڈائرکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس نے آج بتایا کہ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے کارگو کامپلکس سے تقریبا 52.24 لاکھ روپئے مالیتی ممنوعہ اشیا کو برآمد کرلیا گیا ہے جو تقریبا 13 ٹن وزنی ہیں۔ ڈی آر آئی کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ افریقی شہریوں کے بیاگیج کے بغیر آنے والے نامعلوم پانچ کھیپ کی روک کر تلاشی لی گئی تھی ۔ یہ کارروائی 19 جولائی کو کی گئی ۔ یہ سامان لاگوں ‘ نائیجیریا وغیرہ سے تعلق رکھنے والے باشندوں کا بتایا گیا ہے ۔ اسی طرح تجارتی خوردنی اشیا کے دو کھیپ بھی ضبط کئے گئے جو تین ٹن وزنی بتائے گئے ہیں جن کی مالیت 11 لاکھ روپئے ہے ۔ یہ کارروائی 22 جولائی کو کی گئی ۔خوردنی غذائی اشیا کی پانچ کھیپوں کو بھی روکا گیا جو تقریبا 10 ٹن وزنی بتائی گئی ہیں اور ان کی مالیت کسٹمس میں 1.3 لاکھ درج کروائی گئی تھی ۔ ڈی آر آئی اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔
