نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں تاحال کورونا وائرس کے انفیکشن نے 548 ڈاکٹرس ، نرسیس اور پیرامیڈیکس کو بھی متاثر کیا ہے ۔ مرکز کی جانب سے محفوظ ڈاٹا کی روشنی میں سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ اس تعداد میں فیلڈ ورکرس ، وارڈ بوائز ، سینیٹیشن ورکرس ، سکیورٹی گارڈس ، لیاب اٹنڈنٹس ، چوکیدار اور دیگر اسٹاف شامل نہیں ہے ۔ یہ اعداد و شمار تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کے زیرانتظام دواخانوں کے ہیں ۔
