۔60 سال سے زائدافراد چوتھی کورونا ڈوز لگوائیں:حکومت اسرائیل

   

بل ابیبی : اسرائیلی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور طبی عملے کو تجویز دی ہے کہ وہ کووڈ 19سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی خوراک لگوائیں۔مقامی پریس کے مطابق،اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہریوں نے دنیا بھر میں سب سے پہلے کووڈ ویکسین کی تیسری ڈوز لگوائی اور اب چوتھی خوراک لگوانے میں بھی وہ پہل کر رہے ہیں۔اسرائیلی کابینہ نے اومی کرون کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے نئی پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔94 لاکھ کی کْل آبادی میں سے محض 59 فیصد کی مکمل ٹیکہ اندازی ہوئی ہے۔