۔6جنوری کو سورج گہن اور 20جنوری کوچاند گہن

   

ہندوستان میں دکھائی نہیں دیگا،شہاب ثاقب کا نظارہ متوقع
حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) نئے سال 2019 میں فلکیاتی نظاروں کے مواقع ہیں۔ سورج گہن اور چاند گہن کے علاوہ شہاب ثاقب کے نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔6 جنوری کو جزوی سورج گہن ہوگا اسوقت چاند سورج کی آغوش میں پہنچنے کے بعد گہن واقع ہوگا۔ ڈائرکٹر نہرو پلانٹوریم نہرو سنٹر اروند پرانجپائی نے بتایا کہ 20جنوری کو چاند گہن ہوگا۔ 2019 میں ہونے والے چاند گہنوں میں یہ پہلا گہن ہوگا جو سوپر بلڈ وولف مون سے دو ہفتے قبل وقوع ہوگا۔ 20 جنوری اور 21 جنوری کو ہونے والے اس چاند گہن کا نظارہ شمال اور جنوبی امریکہ کے علاوہ مغربی یورپ میں کیا جاسکے گا جبکہ ہندوستان میں کوئی نظارہ نہیں ہوسکے گا۔3جنوری کی شب شہاب ثقاب کی بارش ہوگی اور نصف شب کے بعد اس کا حسین نظارہ کیا جاسکے گا۔