لندن: برطانیہ میں ایک جوڑا 6 منٹ میں 12 برگر کھاکر بل دئیے بغیرغائب ہوگیا۔ برطانوی جوڑے نے مقامی ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کوبیوقوف بنا دیا۔ ریسٹورنٹ کی جانب سے تشہیری مہم پیش کی گئی جس میں 6 منٹ میں 12 برگرکھانے والے شخص سے بل نہ لینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ چالاک میاں بیوی نے چیلنج پورا کرنے کی آڑ لیکر 6 منٹ میں مل کر12 برگرکھا لئے۔
ریسٹورنٹ کے عملہ نے جب بل وصول کرنا چاہا توجوڑے نے بحث شروع کردی۔ انہیں بتایا گیا کہ مفت آفر ایک شخص کے6 منٹ میں 12 برگرکھانے کی تھی دو لوگوں کے مل کرنہیں۔ بحث اتنی بڑھی کہ ویٹرس ریسٹورنٹ کے منیجر کوبلانے چلی گئی لیکن جب وہ مینجرکے ساتھ واپس آئی توجوڑا غائب تھا۔ریسٹورنٹ کے مالک نے بل ادا نہ کرنے پرجوڑے کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی اوراب پولیس جوڑے کوتلاش کررہی ہے۔