۔7 سرکردہ کمپنیوںکو گذشتہ ہفتے ایک ٹریلین کا نقصان

   

ایچ ڈی ایف سی بینک کو زیادہ خسارہ ۔ آئی ٹی کمپنیاں نفع میں
حیدرآباد۔6اکٹوبر(سیاست نیوز) ملک کی 10 سرکردہ کمپنیو ںمیں 7کمپنیو ںکو گذشتہ ہفتہ ایک ٹریلین کا نقصان اٹھانا پڑاجس میں سب سے زیادہ نقصان ایچ ڈی ایف سی بینک کو ہوا جس کے نقصان کا تخمینہ 30 ہزار کروڑ لگایا جارہا ہے ۔ بازار میں سرمایہ داری کے دوران ہونے والے ان نقصانات کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی 7 سرکردہ کمپنیو ںکو ہونے والے ان نقصانات کے سلسلہ میںکوئی پیش قیاسی نہیں کی گئی تھی لیکن ان کمپنیو ںکو جو نقصان ہوا ہے وہ کافی زیادہ تصور کیا جا رہا ہے ۔ جن 7 سرکردہ کمپنیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ان میںایچ ڈی ایف سی ‘ ہندستان یونی لیور‘ ریلائنس انڈسٹریز ‘ کوتک مہیندرا بینک‘ آئی سی آئی سی بینک کے علاوہ دیگر شامل ہیں جنہیں سرمایہ بندی میں زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعہ کو شئیر مارکٹ کے بند ہونے سے قبل پیدا شدہ حالات کے سبب ان 7کمپنیوں کو 1ٹریلین روپئے کا نقصان درج کیا گیا ۔دوسری جانب سے انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کا راست فائدہ آئی ٹی سی ‘ ٹاٹا کنسلٹنسی اور انفوسیس کو حاصل ہوا ہے۔ بازار کے موجودہ اتار چڑھاؤ کے سلسلہ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت پر بازار کا انحصار ہے اور جن 7 کمپنیوںکے سرمایہ کو نقصان پہنچا ہے وہ کمپنیاں اب بھی کوئی غیر مستحکم کمپنیاں نہیں ہیں لیکن وقتی طور پر انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔