۔8 سالہ بچی نیکول دنیا کی سب سے کم عمر ماہر فلکیات

   

لندن۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی نیکول اولیویرا نامی 8 سالہ بچی دنیا کی سب سے کم عمر ماہر فلکیات کے نام سے جانی جاتی ہیں جو اس وقت ناسا سے منسوب سیارچوں کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ ملک کے نامور سائنس دانوں کے ساتھ بین الاقوامی سمیناروں اور اجلاس میں شریک ہوتی ہیں۔ اس پروجیکٹ کا نام ایسٹرایئڈ ہنٹرز ہے یعنی سیارچوں کی کھوج جس کا مقصد نوجوانوں کو سائنس کے میدان میں ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے تحت وہ خود سے خلا میں نت نئی دریافت کرسکیں۔