۔36 ہزار افراد کیلئے کورنٹائن بیڈ
نئی دہلی ۔ /22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے درمیان حکومت کے ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 84 ہزار افراد کیلئے ایک ائسولیشن بیڈ ہے اور 36 ہزار افراد کیلئے ایک کورنٹائن بیڈ تیار کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کے ڈاٹا کے مطابق جو /17 مارچ تک ہے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تمام ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے 11600 ڈاکٹرس ہیں ۔ ہر دواخانہ میں 1826 ہندوستانیوں کیلئے ایک بیڈ رکھا گیا ہے ۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 341 کیسیس درج کئے گئے ہیں ۔