۔ 11 رکنی ٹولی کے 10 ارکان گرفتار۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر ( سیاست نیوز) آندھرا ۔ اوڈیشہ سرحدی علاقہ سے سربراہ کی جارہی گانجہ کی بڑی مقدار کو رچہ کنڈہ پولیس نے ضبط کرلیا اور 11 افراد رکنی ٹولی کو 10 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے ایک پریس کانفرنس میںبتایا کہ اے ۔او۔ بی علاقہ سے گانجہ کی خریداری کرکے ، اس کو مہاراشٹرا منتقل کیا جارہا تھا ۔ انٹلیجنس کی اطلاع پر اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر اور ونستھلی پورم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ گانجہ کی فراہمی والا اصل سرغنہ سبا راؤ جو اوڈیشہ سے تعلق رکھتا ہے مفرور ہے ۔ پولیس گانجہ سے لدی ایک لاری اور دو کاروں کو ضبط کرلیا ۔ لاری میں 240 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ گانجہ اور دیگر ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 90 لاک روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے 46 سالہ اوپیندر ساکن سکندرآباد کے علاوہ 44 سالہ سنتوش لعل جی ، 36سالہ تیجیس کمار ساکنان مہاراشٹرا جو گانجہ خرید کر منتقل کررہے تھے ۔ اس کے علاوہ 35سالہ شمشیر ، 31 سالہ ہریش اور 30سالہ سومیش ساکنان کیرالا ، 25سالہ شیخ جیلانی ، 23 سالہ پرکاش اور 24 سالہ ڈانیل ساکنان آندھراپردیش کو گرفتار کرلیا ۔ اس ٹولی میں 47 سالہ شیون کرشنن جو کیرالا کے ٹرائمور ضلع سے تعلق رکھتا ہے وہ الور کوٹہ اڑیسہ منتقل ہوگیا تھا اور یہاں گانجہ کا بڑا نٹ ورک قائم کرلیا ۔ گانجہ خریدنے والوں سے رابطہ رکھتے ہوئے کرشنن لاریوں میں گانجہ منتقل کرتا تھا ۔ اس علاقہ میں کھاد اور فرٹیلائیزر منتقل کرنے والی لاریوں کے ذریعہ روانہ کرتا تھا ۔ ضبط شدہ لاری میں ڈھائی کیلو گرام والی 110 پیاکٹس دستیاب ہوئے ۔ 8 ہزار روپئے فی کیلو گرام گانجہ خرید کر اس گانجہ کو دگنی قیمت 15 ہزار روپئے فی کیلو فروخت کیا جارہا تھا ۔ع