اردو میں اعلامیہ جاری نہ کرنے پر یوگی حکومت کو الہ آباد ہائیکورٹ کی نوٹس

,

   

الہ آباد ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کور ٹ نے اردوں میں نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر اترپردیش حکومت کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کیا ہے ۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں سرکاری نویٹیفکیشن ، اشتہار اور دوسری اطلاعات شائع کرنے کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں کیا جارہا ہے ۔ عدالت نے ریاستی حکومت کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیا حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ یونانی ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی مفاد عامہ کی عرضی پر جسٹس ایس ایس سمشیری کی بنچ نے یہ حکم دیا ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اترپردیش کی ریاستی زبان ایکٹ کے دفعہ 3 کے تحت اردو کو ریاست کی دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے ۔ خصوصی ہدایات ہیں کہ ریاست کے سبھی اصول و ضوابط سرکاری اطلاعات اور اشتہارات وغیرہ اردو میں بھی شائع کی جائیں ۔ اسے ہندی ساہتیہ سمیلن پریاگ نے چیلنج کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس عرضی کو خارج کردیا ہے ۔