آؤ بات کرتے ہیں بیٹھ کے ، زخمی طالبعلم کا ردعمل

,

   

٭٭ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ماسک کمیونیکیشن کے سال اول کے طالبعلم شاداب پر کیمپس کے باہر فائرنگ کرنے والے نوجوان سے اس طالبعلم نے کہا تھا کہ آؤ بات کرتے ہیں بیٹھ کے ۔ انہوں نے گن مین سے کہا کہ رک جاؤ آؤ بات کریں گے ۔ انہوں نے یہ بات دو مرتبہ کہی لیکن حملہ آور نے ان کی بات نہیں سنی ۔ اسی وقت فائرنگ کی آواز آئی ۔ زخمی طالبعلم کے ساتھی نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد میں ان کی طرف دوڑ پڑی اور انہیں زخمی ہاتھ کے ساتھ دواخانہ منتقل کیا ۔