آئی ایس آئیڈیالوجی پھیلانے کی پاداش میں سزائے قید

   

نئی دہلی : جئے پور میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آج ایک شخص کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جسے اسلامک اسٹیٹ کی آئیڈیالوجی کو فروغ دینے کا مجرم پایا گیا ہے۔ عدالت نے آئی پی سی کے سیکشن 120-B اور غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت کرناٹک کے گلبرگہ کے متوطن محمد سراج الدین کو سزا سنائی ہے۔ سراج کے خلاف کیس جئے پور میں درج کیا گیا تھا۔ سراج پر سوشل میڈیا کے ذریعہ بھڑکانے کا الزام ثابت ہوا۔