بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیہ کو کراری شکست

   

سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن الیکشن میں چوتھے نمبر پر رہے
نئی دہلی 20 اگسٹ ( ایجنسیز ) سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن صدر کے عہدہ کیلئے الیکشن میں بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیہ کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سینئر وکیل پردیپ رائے نے 822 ووٹ حاصل کرتے ہوئے صدر کے عہدہ پر کامیابی حاصل کی 2026-27 معیاد کیلئے سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر کا الیکشن ہوا جس میں پردیپ رائے کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ انہوں نے جملہ 822 ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیہ کو محض 370 ووٹ ملے اور وہ چوتھے نمبر پر رہے ۔ انوپم لال داس کو 451 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ادیش اگروال 412 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ گورو بھاٹیہ کی شکست پر سیاسی حلقوں میں اس نتیجہ پر کئی تبصرے کئے جا رہے ہیں۔