آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید کا دورہ کابل

   

کابل : پاکستان نے افغانستان کے داخلی حالات کا قریبی جائزہ لینے کیلئے آئی ایس آئی سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو کابل روانہ کیا ہے ۔ پاکستانی جاسوسی ادارہ کے سربراہ کابل پہنچے ، جہاں ان کا مصروف ترین پروگرام ہے جس میں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کے اعلان بھی متوقع ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ دو دنوں سے طالبان حکومت سازی سے متعلق اپنے فیصلوں کو موخر کررہے ہیں ۔ ہندوستان میں اس دورہ سے متعلق یہ خیال پایا جاتا ہے کہ فیض حمید کابل میں طالبان حکومت سازی کے عمل میں آسانی پیدا کرنے گئے ہیں کیونکہ مختلف گروپس حکومت سازی کا دعویٰ کررہے ہیں اور ہر ایک یہی چاہتا ہے کہ اسے طاقتور وزارت کا قلمدان سونپا جائے ۔ اس دورہ پر لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کے ساتھ کابل کے سیرینا ہوٹل میں چائے نوشی کرنے کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہی ہے ۔