انتقال

   

حیدرآباد۔2۔مارچ(سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان کے والد جناب محمد سمیع اللہ خان کا آج سہ پہر مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ جناب محمد سمیع اللہ خان کی نماز جنازہ 3مارچ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مسجد اولڈ ائیر پورٹ بیگم پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تاڑبن ‘ سکندرآباد میں عمل میں آئے گی۔صدرنشین وقف بورڈ کے والد کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی مولانا سید شاہ افضل بیابانی خسرو پاشاہ ‘ جناب محمد فاروق حسین‘ جناب ایم بی شفیع اللہ آئی ایف ایس ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی بہبود‘ جناب سید خواجہ معین الدین سی ای او کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات نے ان کے مکان واقع بنجارہ ہلز پہنچ کر پرسہ دیا۔پسماندگان میں صدرنشین وقف بورڈ کے علاوہ ایک اور فرزند جناب محمد فصیح اللہ خان شامل ہیں۔ نماز جمعہ ٹھیک 1:40 بجے ادا کی جائے گی۔

حیدرآباد /2 مارچ ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب محمد اعظم علی خان ولد محمد علی خان ریٹائرڈ اسسٹنٹ انجینئیر ایریگیشن ڈپارٹمنٹ ناگرجنا ساگر کا طویل علالت کے بعد 2 مارچ 2023 بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد گلزار تکیہ پیر شاہ دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دبیرپورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ نفیسہ خان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9441165411یا 9885685970 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد منصور نواز خان عرف جمال ولد جناب محمد محمود نواز خان ساکن قاضی پورہ کا رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 مارچ بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہؒ عثمان پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 مارچ بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849429214 یا 8019174334 پر ربط کریں ۔