آئی ٹی گریجویٹس کا مستقبل تاریک ، کمپنیوں کی آفر لیٹرس سے دستبرداری

   


کمپنیوں کی خاموشی تشویشناک ، روزگار کے نام پر دھوکہ سے نوجوانوں میں مایوسی
حیدرآباد۔5۔اکٹوبر(سیاست نیوز) انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خدمات انجام دینے والی سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ چند ماہ کے دوران جن آئی ٹی گریجویٹس کو کمپنیوں کی جانب سے ملازمت کی فراہمی کے آفر لیٹر فراہم کئے گئے ہیں ان سے دستبرداری اختیار کی جانے لگی ہے جو کہ کمپنیوں میں ملازمت کے منتظر نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کے مترادف ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں بالخصوص حیدرآباد اور موجود ملٹی نیشنل انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں کے ذمہ داروں کی جانب سے آفر لیٹرس سے دستبرداری کی وجوہات سے متعلق کوئی بات نہیں کہی جا رہی ہے بلکہ سادہ انداز میں ان نوجوانوں کو دیئے جانے والے آفر لیٹرس سے دستبرداری اختیار کرنے کے متعلق واقف کروایا جا رہاہے۔ فورم فار آئی ٹی پروفیشنل کے ذمہ داروں نے بتایا گذشتہ چند ماہ سے اس بات کی شکایات موصول ہونے لگی ہیں کہ سرکردہ کمپنیوں ویپرو‘ انفوسیز‘ ایکسینچر‘ ٹیک مہندرا‘ کے علاوہ دیگر کمپنیوں نے بھی آئی ٹی گریجویٹس کو انٹرویو کے بعد جو ملازمت کے آفر دیئے تھے اس سے دستبرداری اختیار کرنی شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں کا یہ طرز عمل آئی ٹی گریجویٹس کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے کیونکہ جن نوجوانوں کو کمپنیوں کی جانب سے ملازمت کی پیشکش موصول ہوجاتی ہے وہ کسی اور جگہ ملازمت کے حصول کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنی ملازمت کے آغاز کے عمل کی تکمیل کا انتظار کرتا ہے اور اس دوران جب اسے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ ملازمت اختیار کرنے سے قبل ہی اسے کی گئی پیش کش سے دستبرداری اختیارکرلی گئی تو ایسی صورت میں وہ مایوس ہونے لگتے ہیں۔فورم کے ذمہ داروں نے بتایا کہ آئی ٹی ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر آفر لیٹرس سے دستبرداری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور سرکردہ کمپنیوں کی جانب سے ان اطلاعات پر اختیار کردہ خاموشی تشویشناک ہے کیونکہ اگر سرکردہ کمپنیاں نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کے معاملہ میں اس طرح کا موقف اختیار کرتی ہیں تو ایسے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا جو کہ آئی ٹی گریجویٹ ہیں۔ علاوہ ازیں جن نوجوانوں کو آف لیٹر ملنے کے بعد اس سے دستبرداری اختیار کی جاتی ہے وہ بے روزگار اور برسرروزگار دونوں زمروں میں شامل نہیں ہوتا لیکن اسے دیئے جانے والے لیٹر کے سبب وہ روزگار حاصل کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن درحقیقت اس کے پاس کوئی روزگار نہیں ہوتا۔م