آج تاریخی چارمینار کے دامن میں سدبھاونا یاترا کی یاد میں جلسہ

   


حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : سید دلاور حسین سکریٹری کانگریس کمیٹی نے آج اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ 19 اکٹوبر کو تاریخی چارمینار کے دامن میں آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کے دورہ حیدرآباد کی یاد میں سدبھاونا یاترا کی یاد میں جلسہ عام 11 بجے دن منعقد ہوگا ۔ انہوں نے عوام بالخصوص کانگریس کارکنوں ، سوشیل ورکرس ، خواتین سے اس جلسہ میں شرکت کر کے گنگا جمنی تہذیب کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینے ہر سال سدبھاونا یاترا جلسہ چارمینار کے دامن میں منعقد کیا جاتا ہے ۔۔