حیدرآباد ۔ 9 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اتوار کو سری رام نومی جلوس کے موقع پر ٹریفک تحدیدات کا اعلان کیا ہے ۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 11 بجے دن سے رات 10 بجے تک ٹریفک تحدیدات عائد رہیں گی ۔ سری رام نومی شوبھا یاترا کا 11 بجے دن سیتارام باغ مندر منگل ہاٹ سے آغاز ہوگا ۔ یہ یاترا بھوئی گوڑہ کمان ‘ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن روڈ ‘ جالی ہنومان ‘ دھو ل پیٹ ‘ پرانا پل ‘ جمعرات بازار ‘ چوڑی بازار ‘ بیگم بازار چھتری ‘ بیگم بازار ‘ برتن بازار ‘ سدی عنبر بازار مسجد ‘ شنکر شیر ہوٹل ‘ گولی گوڑہ چمن ‘ گردوارہ ‘ پتلی باؤلی چوراہا ‘ آندھرا بینک کوٹھی اور سلطان بازار سے ہوتی ہوئی ہنومان ویام شالہ سلطان بازار پہونچے گی ۔ ایک ذیلی جلوس اکشا پوری ہنومان مندر سے شروع ہوگا اور گنگا باؤلی جنکشن پر اصل جلوس میںشامل ہوجائے گا ۔ جلوس کے دوران ٹریفک کو یا تو روک دیا جائیگا یا پھر اس کا رخ بدل دیا جائیگا ۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک تحدیدات کو ذہن میںرکھتے ہوئے باہر نکلیں۔