آج سیاست شاپنگ دھوم 2024کا پہلا منی ڈرامقرر

   

سیاست شاپنگ دھوم کا پہلا منی ڈراآج شام 5بجے دفتر روزنامہ سیاست میں عمل میں آئیگاجسمیں 12الکٹرانک انعامات اور 50ترغیبی انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی جائیگی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں سیاست شاپنگ دھوم کا یہ 14 واں سیزن ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی 4منی ڈرا مقرر ہیں ۔ ہر منی ڈرا میں 12الکٹرانک انعامات اور 50ترغیبی انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی جاتی ہے ۔ سیاست شاپنگ دھوم کا بمپر ڈرا بتاریخ 19جنوری 2025للت کلا تھورانم پبلک گارڈن نامپلی میں منعقد ہوگا‘ بمپر ڈرا میں نسان میاگنیٹ کار ‘ ہیرو گلیمر اور ہیرو ڈسٹنی کیلئے قرعہ اندازی کی جائیگی۔ اس سال 70سے زائد دکاندار اس شاپنگ دھوم میں حصہ لے رہے ہیں‘ ان دکانات سے خریداری کرکے آپ پر کشش انعامات جیتنے کا سنہری موقع پا سکتے ہیں۔شرکاء کی فہرست ہر پیر ‘ چہارشنبہ اور ہفتہ کے روزنامہ سیاست میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ اس سال سیاست شاپنگ دھوم کے اسپانسر ’کشش‘ ہیں معاون اسپانسر ’سورج بھان جیمس اینڈ جیولرس‘ ہے اور خصوصی اسپانسر ’سبحان بیکری‘ ہیں ۔ سیاست شاپنگ دھوم پہلے منی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست کل کے اخبار میں شائع کی جائیگی اور www.siasat.com/siasatshoppingdhoom2024 ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے یا فون نمبر 040-49470380پر بھی صبح 11تا شام 5بجے فون کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔