آدھار میں پتہ تبدیل کرنا اب آسان، نیا اصول جاری

   

نئی دہلی 6 مئی:(ایجنسیز) آدھار کارڈ کو موجودہ دور میں سب سے اہم دستاویزات میں شمار کیا جاتا ہے، کیونکہ بینکاری خدمات، سرکاری اسکیموں اور مختلف ضروری کاموں میں اس کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں مکان تبدیل کرنے کے بعد آدھار میں پتہ درست کرانا اکثر لوگوں کیلئے ایک مشکل مرحلہ بن جاتا تھا۔آدھار میں پتہ اپڈیٹ کرنے کیلئے سب سے پہلے آدھار ایپ میں داخل ہونا ہوگا۔ اس کے بعد خدمات والے حصے میں جا کر پتہ اپڈیٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر خاندان کے رکن کے آدھار کے ذریعے پتہ تبدیل کرنے کی سہولت منتخب کی جائے گی۔اس عمل کے دوران موبائل نمبر پر موصول ہونے والے otp کی تصدیق، خاندان کے سربراہ کا آدھار نمبر درج کرنا، تعلق کی وضاحت، خود تصدیق اور چہرے کی شناخت مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ درخواست مکمل ہونے کے بعد 75 روپے فیس آن لائن جمع کرانی ہوگی۔درخواست جمع ہونے کے بعد ایک نمبر جاری کیا جائے گا، جسے خاندان کے سربراہ کے ساتھ شیئر کرنا ہوگا۔ متعلقہ فرد اپنی آدھار ایپ میں جا کر درخواست کی منظوری دے گا، جس کے بعد نیا پتہ آدھار کارڈ میں اپڈیٹ ہو جائے گا۔