آر ایس ایس کی آر می کے کلاسس کا اپریل سے بلند شہر سے آغاز، طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت کی جائے گی، طلبہ و ٹیچرس کے لئے مخصوص یونیفارمس

,

   

نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی جانب سے آرمی کا جاریہ سال کے اپریل سے اترپردیش کے بلند شہر موضع سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ اس آر می کا نام ”رجو بھیا سینک ودیا مندر“ رکھا گیا ہے۔ اس اسکول میں صرف لڑکے ہی اہل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس اسکول میں چھٹویں جماعت سے بارھویں جماعت تک سی بی ایس سی کے تحت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ جاریہ سال کے اپریل سے کلاسس کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔ سنگھ کے ایک سابق سینئر کارکن نے یہ بات بتائی۔

پہلے بیاچ میں 160 طلبہ ہوں گے۔طلبہ کو آرمی فورس کے جوانوں کی طرح تیار کیا جائے گا۔ ان آر ایس ایس کارکنوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کی جائے گی۔ خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے آر ایس ایس کے ایک کارکن نے بتایا کہ ان طلبہ کو تہذیبی، ہم آہنگی اوردیگر تمام باتیں سکھا ئی جائیں گی۔ سنگھ نے اس اسکو ل کا آغاز کرنے کے تمام کام مکمل کرلئے ہیں۔ آر ایس اسی نے ٹیچرس اور انتظامیہ اسٹاف کے مسئلہ کو ماہ فروری کے ختم تک پورا کریں گے۔ آر ایس ایس ایجوکیشنل ونگ ودیا بھارتی کی جانب سے اس اسکول کو پرنسپل فراہم کریں گے۔ اس اسکول میں ٹیچرس و طلبہ دونوں کے لئے مخصوص یونیفارمس ہوں گے۔ ان یونیفارمس میں طلبہ کیلئے لائٹ بلو شرٹ او رڈارک بلیو پتلون ہوں گی جبکہ ٹیچرس کیلئے سرمئی کلر کا پتلون اور سفید رنگ کا شرٹ ہوگا۔