آر جے ڈی رکن اسمبلی رتلال یادو کے بھائی کے ٹھکانے پر چھاپہ، تین بندوقیں اور 11.5 لاکھ روپے برآمد

   

پٹنہ: بہار کے پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے چیف سیکورٹی آفیسر پر فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے دانا پور سے راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے رتلال یادو کے بھائی کے کھگول تھانہ علاقے میں واقع ٹھکانے پرچھاپہ مارکر 11.5 لاکھ روپے نقد، کئی اسٹامپ پیپر اور روپے گننے کی مشین برآمد کی ہے ۔

دانا پور کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او-01) بھانو پرتاپ سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کھگول پولیس اسٹیشن کے مقدمہ نمبر 284/24 میں عدالت سے جاری وارنٹ کی روشنی میں ملزم پنکو یادو عرف ٹنکو یادو کے کوٹھوا میں واقع ٹھکانوں پر بدھ کی رات دیر گئے چھاپہ مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پنکو یادو کے احاطے سے کئی مشکوک اشیاء برآمد کی ہیں۔