آر ٹی سی کرایوں میں مزید اضافہ ہوگا : سجنار

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ آر ٹی سی کی شرحوں میں اضافہ قطعی نہیں ہے مستقبل میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل قیمتوں میں یومیہ نظر ثانی ہورہی ہے جس سے آر ٹی سی پر اضافی مالی بوجھ عائد ہورہا ہے ۔ پہلے سے خسارے کا شکار آر ٹی سی کے پاس کرایوں میں اضافہ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ اب صرف ڈیزل سیس کے نام پر 2 اور 5 روپئے کا اضافہ کیا گیا ۔ اس طرح ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کیا جائیگا ۔ سجنار نے کہا کہ نئی بسوں کو خریدنے چند بنکس قرض دینے تیار ہیں قرض منظور ہوتے ہی نئی بسیں خریدی جائیں گی موجودہ بسوں کو الکٹرک بسوں میں تبدیل کیا جائے گا ۔۔ ن