آسٹریا کی اپنے تمام شہریوں کو اٹلی سے واپسی کی ہدایت

   

ویانا ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کی حکومت نے اٹلی میں موجود اپنے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وطن واپس پہنچ جائیں۔ اٹلی کی حکومت ممکنہ طور پر ملکی سطح پر لاک ڈاؤن کا ارادہ رکھتی ہے۔ اٹلی یورپ میں کورونا وائرس سے شدید ترین متاثرہ ملک ہے۔ اس وقت اطالوی حکومت نے ملک کے شمالی حصے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اسی تناظر میں آسٹریا کی وزارت خارجہ نے ملکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وطن واپس پہنچ جائیں۔