ویانا: آسٹریا کی راجدھانی ویانا کے قریب موئیڈلنگ قصبے کے ایک اسپتال میں منگل کی صبح آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ اے پی اے نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً ایک بجے کے قریب موئیڈلنگ اسٹیٹ اسپتال کی تیسری منزل پر ایک کمرے میں آگ لگ گئی، جس میں تین مرد مریض ہلاک ہو گئے ۔اے پی اے کے مطابق واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی اور 90کے قریب مریضوں کو بحفاظت اسپتال سے نکال لیا گیا۔ پولیس نے منگل کی رات اس امکان کا اظہار کیا کہ شاید یہ آگ متاثرین میں سے ایک 75 سالہ شخص کے سگریٹ پینے کی وجہ سے لگی ہو۔