آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی توثیق

   

سڈنی25 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے آج توثیق کی کہ اس ملک میں بھی چار افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس وائرس سے چین میں 41 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر ہونے والا آسٹریلیا ایک اور ملک بن گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک متاثرہ شخص چینی شہر ووہان سے ایک ہفتے قبل ملبورن پہونچا تھا اور اس کا تنہائی میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ اسے نمونیا کی شکایت ہے تاہم اس کی حالت مستحکم ہے ۔ اس کے علاو ہ سڈنی میں بھی دوسرے لوگ ہیں جو ال ہی میں چین سے آئے ہیں اور ان کے طبی معائنوں سے بھی ان کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ مقامی دواخانوں میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ نیو ساوتھ ویلس کے ریاستی ہیلت سربراہ کیری چانٹ نے کہا کہ یہ لوگ زیادہ متاثر نہیں ہیں۔