آسڑیلیائی ہرن کے حملے میں ایک شخص کی موت خاتون زخمی

,

   

پولیس کی جانکاری کے مطابق آسڑیلیا میں ایک پالتو ہرن کے حملے میں ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ مذکورہ شخص کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔چہارشنبہ کے صبح یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب 47سالہ شخص وکٹوریہ میں اپنی پراپرٹی کے اندرمذکورہ جانور کو کھانا ڈالنے کے لئے گیاتھا۔

مقامی میڈیا نے کہاکہ شوہر کی جان بچانے کی کوشش کے دوران مذکورہ عورت بھی شدید طور پر اس حملے میں زخمی ہوگئی۔ حالیہ دنوں میں آسڑیلیا کے اندر ہونے والی اموات پر کئے گئے مطالعہ میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ سال2000سے 2013کے درمیان جانوروں کے حملے کی وجہہ سے جو اموا ت ہوئی ہیں وہ تمام ہرن کے حملے کی وجہہ سے پیش ائی ہیں۔

اسٹڈی کے مصنف ڈاکڈر رونیلا والٹن نے بی بی سی سے کہاکہ وہ آسڑیلیا کی قدیم ریکارڈ میں اس طرح کا حملہ پیش آنے سے وقف نہیں ہیں۔

ملبورن کے شمال مشرق میں 155میل کی دوری پر واقع وانگاریٹا کے قریب پولیس نے ہرن کا منظردیکھا۔ مقامی میڈیاکے مطابق پچھلے چھ سال سے یہ جانور کی مذکورہ خاندان پرورش کررہاتھا