آنجہانی راجیو گاندھی کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت

   

دیپا داس منشی، وی ہنمنت رائو،بی مہیش کمار، عامر علی خان، ایس کے افضل الدین اور دیگر کی مخاطبت
حیدرآباد۔21اگسٹ(پریس نوٹ) قومی سالمیت کمیٹی کے زیر اہتمام پرکاشم ہال گاندھی بھون میں ایس کے افضل الدین صدر قومی سالمیت کمیٹی کی صدارت میں سابق وزیراعظم بھارت رتن راجیو گاندھی کو 80 ویں یوم پیدائش تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دیپا داس منشی نے آنجہانی راجیو گاندھی کی خدمات کو خراج پیش کیا اور کہا کہ سینئر کانگریسی قائدین کی کانگریس پارٹی کے لئے جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی انہیں بھی عہدہ دیئے جائیں گے۔ وی ہنمنت رائو سابق ممبر راجیہ سبھا نے کہا کہ کانگریس کا ہر سپاہی پارٹی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور کانگریس کو اقتدار میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہیش کمار ورکنگ پریسڈنٹ ٹی پی سی سی نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر کام کرنا چاہئے اور کانگریس پارٹی کو آگے لیکر جانا چاہئے۔ایم ایل سی عامر علی خان نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل پر وہ ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔ ونود کمار چیرمین این آر آئی سیل نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں عوام بے حد خوش ہیں۔ چیرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ وقف اراضیات کا ہرحال میں تحفظ کیا جائے گا۔ روہن ریڈی پریسڈنٹ ڈی سی سی خیریت آباد نے کانگریس پارٹی کی جانب سے دی جارہی اسکیمات کا تذکرہ کیا۔ڈاکٹر ایم اے انصاری نے راجیو گاندھی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں بھر پور خراج پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرتی ہے۔ انہوں نے صدر سالمیت کمیٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر اسماعیل الرب انصاری، شجاعت علی ترجمان ٹی پی سی سی،محمد امتیاز سکریٹری ٹی پی سی سی،سید ہاشم علوی، ساجد بن عبدالعزیز،محمد ظہیر، مختار احمد فردین، شاہانہ خان، سریدھر کرما ، مصطفی عابدی ، نزہت بیگ اور دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے۔ ایس کے افضل الدین صدر قومی سالمیت کمیٹی نے کہا کہ آج ہزاروں کی تعداد میں شرکاء کی جلسہ میں شرکت اپنے محبوب آنجہانی قائد کو بھر پور خراج پیش کرنا ہے۔قبل ازیں تمام مہمانوں کی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی۔آخر میں وقف بل کی مخالف کرتے ہوئے ایک قرار داد بھی پیش کی گئی۔ایم اے طلحہ انصاری پروگرام کے کو آرڈی نیٹر تھے۔اس موقع پر مختلف شعبہ حیات میں نمایاں کام کرنے والوں کو ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔