حیدرآباد۔/2فروری ( یواین آئی)آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں ایک بیرونی ڈرون سے سنسنی پھیل گئی جو ساحل پر پایاگیا۔ماہی گیروں نے اس کو پانی میںدیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔میرین پولیس نے وہاں صورتحال کا جائزہ لیا اور ڈرون کو ضبط کرلیا ۔ پولیس پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ ڈرون کہاں سے آیا؟ اور اس کا استعمال کس لئے کیا گیا؟ پولیس، اس کے ہندسوں کی کوڈنگ کی کوشش کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ آیا یہ بیرونی ملک کا ہے یا ملک میں تیارکیاگیا ہے ۔ دہلی میں اعلی حکام کو اس کی اطلاع دیدی گئی ۔ سائنسداں خلائی تحقیق کیلئے ڈرونس کا استعمال کرتے ہیں تاہم یہ ڈرون کس کا ہے اور یہاں کیسے آیا یہ واضح نہیں ہوسکا۔اس میں کیمرے نہیں ہیں بلکہ بعض برقی آلات ہیں جو ریڈیو سگنل بھیجنے کا کام کرتے ہیں۔