آندھراپردیش میں طوفان متاثرین کی مدد کرنے پرینکا گاندھی کی کانگریس کارکنوں کو ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے آندھرا پردیش میں ارنب طوفان کے سبب بھاری نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کاموں میں مصروف ہو جائیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بچاؤ کے کاموں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ پارٹی کارکنوں کو متاثرین کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا مشورہ دیا گیا۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ارنب طوفان کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طوفان سے متاثر ہونے والے عوام کی ہر ممکن مددکرنا کانگریس کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ پرینکا گاندھی نے متاثرہ علاقوں میں عوام کی حفاظت اور سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔1