امراوتی ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آندھرا پردیش کے سماجی ذرائع ابلاغ پر حضرت عیسیٰ ؑ کی تصویر والے راشن کارڈس وائرل ہوتے ہی ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ الزام عائد کیا گیا کہ YSRC حکومت مذہبی پروپگنڈہ کررہی ہے تاہم ریاستی حکومت نے اس کی تردیدکی اور کہا کہ حکومت دیگر مذہبی شخصیات کی تصویروں والے راشن کارڈس بھی شائع کرچکی ہے ۔۔