امراوتی ۔ حکومت آندھرا پردیش نے بھی ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے نائیٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میں کل ہفتے سے نائیٹ کرفیو کا آغاز ہوگا اور رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا ۔ حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے نائیٹ کرفیو کی پابندی کریں اور پابندیوں کی خلاف ورزی نہ کی جائے ۔ عوام سے ماسک کا استعمال کرنے اور سماجی فاصلہ کے اصول بنائے رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔