حیدرآباد/9جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کے کیسس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1257 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 2 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے 38479 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 4774 درج کی گئی۔ گنٹور اور وشاکھاپٹنم میں ایک، ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ چتور ضلع میں سب سے زیادہ 254 کیسس درج کئے گئے جبکہ وشاکھاپٹنم میں 196، اننت پور 138، کرشنا 117 ، گنٹور میں 104 کیسس درج کئے گئے۔ریاست میں 140 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ر