حیدرآباد، یکم اکتوبر (یو این آئی) آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں گردابی طوفان کا خطرہ منڈلارہا ہے ۔اس طوفان کا دائرہ مغربی وسطی خلیج بنگال پرسطح سمندر سے 5.1 کلومیٹراوپر تک پھیلا ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق، آندھرا پردیش کے ساحل سے مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر گردابی طوفان منڈلا رہا ہے اور یہ رائلسیما اور جنوبی اندرونی کرناٹک تک ساحلی کرناٹک میں بھی اپنا اثر دکھانے والا ہے ، کیونکہ یہ سطح سمندر سے 4.5 کلومیٹراوپر تک پھیلا ہواپے ۔ اونچائی کے ساتھ جنوب مغرب کی طرف جھک رہاہے ۔بلیٹن کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی اور مشرقی وسطی خلیج بنگال سے ملحقہ علاقوں میں طوفان کے بننے کا عمل شروع ہوجائے گا۔