آندھرا پردیش کا مجموعی قرض 14 لاکھ کروڑ

   

چندرا بابو نائیڈو کا فینانس کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔/10 جولائی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مصروف چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے وائیٹ پیپر جاری کیا۔ چیف منسٹر نے محکمہ جات کی کارکردگی اور ریاست کی آمدنی پر محکمہ فینانس کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاست کے مجموعی قرض کے بارے میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ فینانس کے عہدیداروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کا مجموعی قرض 14 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے ترقیاتی کاموں کے زیر التواء بلز کی جلد اجرائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکمہ جات کے زیر التواء بلز کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ ریاست کی آمدنی اور مرکز سے حاصل ہونے والے فنڈز پر چندرا بابو نائیڈو نے توجہ مرکوز کی ہے۔ محکمہ فینانس کے عہدیداروں نے مکمل بجٹ کے بجائے عبوری بجٹ پیش کرنے کی تجویز پیش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر عبوری بجٹ کے مسئلہ پر عنقریب فیصلہ کریں گے۔1

آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 21 جولائی سے شروع ہورہا ہے جس میں چندرا بابو نائیڈو حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی۔1