’آوارہ پن 2‘ کی شاندار اوپننگ

   

ممبئی، 15 اگست (ایجنسیز) عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ 14 اگست کو سنیما گھروں میں پیش کی گئی فلم نے عمران ہاشمی کے کریئر کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ درج کی۔ مختلف ابتدائی رپورٹس میں فلم کی پہلے دن کی کمائی تقریباً 21 سے 27 کروڑ روپے کے درمیان بتائی گئی ہے۔ 2007 کی مقبول فلم ’آوارہ پن‘ کے تقریباً دو دہائیوں بعد عمران ہاشمی نے دوبارہ شیوم پنڈت کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں دیشا پٹانی اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کی مقبولیت کے درمیان عمران ہاشمی نے ایک تھیٹر وزٹ کے دوران ممکنہ ’آوارہ پن 3‘ کی طرف بھی اشارہ کیا، جس پر مداحوں میں مزید جوش پیدا ہوگیا ہے۔