آوارہ کتوں کا حملہ ، 4 بچے شدیدزخمی

   

حیدرآباد ۔ 18 ستمبر ۔ ( یو این آئی ) آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدیدزخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے تانورمنڈل میں پیش آیا۔یہ بچے اپنے گھروں کے سامنے کھیل رہے تھے کہ گلی کے آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کردیا۔ بچوں کو مقامی پرائمری ہیلت سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے بعد رات کو ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔مقامی افرادنے افسوس کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام سڑکوں پر کتوں کی کثرت پر توجہ نہیں دے رہے ہیں حالانکہ اکثر بچوں پر یہ کتے حملے کرتے ہیں۔