حیدرآباد 18جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حضور آباد میں ایک دن میں 21 افراد کتوں کی دہشت کا نشانہ بنے جن میں سے بعض شدید زخمی ہوئے ۔ کل ایک دن میں حضور آباد کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے راہگیروں کو نشانہ بنایا ۔ جمعرات کی صبح گاندھی نگر میں آوارہ کتوں کے گروپ نے صفائی کرمچاریوں پر حملہ کردیا اور 8 صفائی ورکرس زخمی ہوگئے ۔ گھٹکیسر میں ایک 4 سالہ بچہ کو کتوں نے 14 جولائی کو نشانہ بنایا تھا ۔ سنگا ریڈی میں 6 سالہ بچہ پر کتوں نے حملہ کیا اور اسے زخمی کردیا۔ حکومت نے آوارہ کتوں پر قابو پانے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ 1