نارائن پیٹ میں آج لوک عدالت ، عوام سے استفادہ کرنے جج محمد عبدالرفیع کی اپیل
نارائن پیٹ ۔13 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ پرنسپل جج جسٹس محمد عبدالرفیع نے کہا کہ ضلع نارائن پیٹ میں قومی لوک عدالت 14 دسمبر ہفتہ کو منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر فریقین اس لوک عدالت سے فائدہ اُٹھائیں تو مقدمات کا جلد فیصلہ ہو جائے گا اورہر دو کو انصاف ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ثالثی کے ذریعے بڑی تعداد میں مسائل حل کرنے اور عدالت میں زیر التوا مقدمات کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ 14 تاریخ کو ہونے والی قومی لوک عدالت سے فائدہ اٹھائیں ۔اس موقع پر انہوں نے نارائن پیٹ ضلع کے تمام 14 تھانوں میں زیر التواء مقدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس قومی لوک عدالت میں انہیں جلد سے جلد یکسوئی کرنے کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نارائن پیٹ ٹاؤن کے تمام پولس تھانوں اور رولر، مگنور، مدور، دمرگڈہ، اٹکور، کوسگی، دھنواڑا، مکتھل ، کرشنا، ناروا، اور مریکل ، ایکسائز اور دیگر تھانوں کو ایپیٹی اور ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیسوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ محکمہ ایکسائز میں زیرالتوا مقدمات کو ختم کرنا چاہئے ،انہوں نے مجموعی طور پر 6500 مقدمات کا نشانہ مقرر کیا۔ مزید NBW کیسوں کی انکوائری اور عمل درآمد کیا جانا ہے۔ اس موقع پر ضلع سب ڈیویژنل پولس آفیسر مسٹر لنگایا نے کہا کہ 14 دسمبر کو منعقد ہونے والی قومی لوک عدالت میں قانون دانوں کی طرف سے دیئے گئے نشانے کو مدنظر رکھتے ہوئے 80 سے 90 فیصد معاملات کو آپسی مفاہمت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔ ججوں میں سینئر سول جج اور سکریٹری ڈی ایل ایس اے وندھیا نائک، پرنسپل جونیئر سول جج محمد عمر، ایڈیشنل جونیئر جج سید ذکیہ سلطانہ، آر ڈی او رامچندر، لیگل ایڈ ڈیفنس کونسلس کے لکشمی پتی گوڈ، ناگیشوری پبلک پراسیکیوٹرز سریش کمار، بالپا اور پولیس افسران موجود تھے۔