ائیرانڈیا جو پچھلے سال خانگیانہ کے بعد اپنے حقیقی مالک ٹاٹا گروپ کے پاس واپس آگیا ہے‘ نے یوروپ کے ائیربس 210اے320نیو نارو باڈی ہوائی جہاز اور 40‘ اے 350وائیڈ باڈی ہوائی جہاز خریدنے کے لئے ایک سودے کا اعلان کیاہے۔
نیویارک۔ اگلے سال ہونے والے انتخابات سے قبل امریکہ صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز ائیرانڈیاکی 34بلین امریکی ڈالرکی220بوائنگ ہوائی جہاز آرڈر کو ایک”تاریخی“ معاہدہ قراردیا جو ان کے ایجنڈہ ایک ملین امریکی ملازتوں کی مدد کریگا اور ٹکنالوجی میں اس کی قیادت کو فروغ دیگا۔
انہوں نے اس آرڈر کو اپنے گھریلو منصوبے برائے بہترین ملازمتوں کی تشکیل برائے ورکنگ کلاس سے جوڑا‘ اور اس بات کااشارہ کیاکہ ایک ملین ملازمتوں کے لئے ”چار سالہ کالج ڈگری کی ضرورت نہیں ہوگی“اور یہ 44ریاستوں میں پھیلاہوا ہوگا۔
بائیڈن محنت کش طبقے کے لئے بہتر معاوضہ دینے والی صنعتی ملازمتیں پیدا کرنے پر زور دے رہے ہیں نیز امریکہ میں مینو فیکچرنگ کو فروغ دینا اس میں شامل ہے جو اس طرح کے کاموں کی وجہہ سے بیرون ملک خاص طور پر چین جارہے ہیں۔
بائیڈن نے کہاکہ ائیر انڈیا کا بوئنگ خریدنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ”مذکورہ امریکہ مینوفیکچرنگ کی دنیامیں قیادت کریگا“۔
امریکہ میں ملازمتوں کاحوالہ جس کے متعلق وائٹ ہاوس کے ایک اہلکار نے کہاکہ بالواسطہ یا بالواسطہ طور پر 1.47ملین ہے‘ جس سے ہندوستانی ٹیک ملازمین کی امریکہ میں ہونے والی تنقیدوں کو بھی دور کرسکتا ہے‘ اس کے اظہار سے امریکہ ورکرس کو بھی فائدہ ہوگا۔
اس اہلکار کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کے آرڈر کا 70بلین امریکی ڈالر کی مجموعی معیشت کا اثر ہوگا۔ اہلکار کے بموجب ائیرانڈیاکا بوائنگ آر ڈر اب تک کا خریدی کا سب تیسرا بڑا تمام وقت کے ڈالر کی قدر میں ہے اور مقدار میں دوسرا بڑا ہے۔اس کی تفصیلات بھی انہوں نے بتائی ہے۔
اس اقدام کا مقصد دونوں حکومتوں‘ کاروباری اداروں اور یونیورسٹیوں کے مابین اسٹرٹیجیک پارٹنر شپ اوردفاعی صنعتی تعاون کو وسعت دینا ہے۔