انہوں نے 13سیزنس میں 133میاچس کھیلے ہیں
ممبئی۔پہلے ہی اوور میں جب میزبان راجستھان رائیلس کے بین اسٹوکس کو کنگس الیون پنجاب کے کریس گیل نے چھکہ لگایا‘ وہ انڈین پریمیر لیگ میں 350چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
مزے دار بات تو یہ ہے کوئی بھی دوسرا کھلاڑی250چھکوں تک نہیں پہنچا‘ جبکہ اے بی ڈیلیوریس 237چھکوں کی مدد سے دوسرے مقام پر ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے بلے باز جو بڑے شاٹس اور دھماکو خیز اننگ کھیلنے کے جانے جاتے ہیں‘پچھلے یو اے ای کے سیزین میں ابتدائی میاچوں میں نہیں کھیلائے گئے تھے۔ تاہم جب انہیں ایک موقع ملا انہوں نے رن بنانے شروع کردئے۔
انہوں نے محض7میاچ کھیل کر 41.14فیصد کے ساتھ288رن بنائے ہیں۔ پچھلے سیزن میں دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 23چھکے لگائے جو ان کے 15چوکوں سے زیادہ ہے۔
گیل جس نے پیر کے روز اپنا 351واں چھکا راہول تاواتیا کو مارا تھا 40رن بناکر نصف سنچری کے لئے محض10رن کی دوری سی ریان پراگ کا شکار ہوئے۔
اگر وہ پچاس کرلیتے تو ایک سیزن کے پہلے میاچ میں پنجاب کے لئے ان کا سلسلہ وار چوتھی نصف سنچری ہوتی۔
سال2018میں انہوں نے سی ایس کے خلاف33گیندوں میں 63بنائے جبک 2019میں آر آر کے خلاف47گیندوں میں 79اور2020میں آرسی بی کے خلاف45گیندوں میں 53رن شارجہ میں پہلے میاچ کے دوران پچھلے تین سیزن میں پنجاب کے لئے بنائے ہیں۔
مذکورہ 41سالہ کھلاڑی نے 13سیزن میں 133میاچ کھیلے ہیں اور 4800رنوں بناتے ہوئے سب سے دولت مندر ٹورنمنٹ میں سرفہرست ہیں