ابو عاقلہ اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوئی تھیں: اقوام متحدہ

   

نیویارک: اقوام متحدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ الجزیرہ ٹیلی ویژن کی صحافی شیریں ابو عاقلہ اسرائیل فورسز کی طرف سے چلائی گئی گولی سے ہلاک ہوئی تھیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان رافینا شامداسانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیلی حکام نے اس معاملے کی فوجداری تفتیش نہیں کرائی۔ فلسطینی امریکی صحافی شیریں ابو عقلہ نے وہ حفاظتی جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا جس پر واضح طور پر پریس لکھا ہوا تھا۔ 11 مئی کو فسلطینی علاقے مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے ایک آپریشن کی کوریج کے دوران وہ سر میں گولی لگنے کے سبب ماری گئی تھیں۔