نئی دہلی ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں کل رہی تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز مسلسل پانچویں دن گھریلو سطح پر پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول کے دام 109.83 روپے اور ڈیزل 100.29 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔ مسلسل پانچ دن کے اضافے کے بعد ، اس ہفتے کے پہلے دن پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے نو دنوں میں پٹرول 2.65 روپے مہنگا ہو چکا ہے ۔ ڈیزل کے دام بھی 14 دنوں میں 3.85 روپے فی لیٹربڑھ گئے ہیں۔ اس ماہ اب تک پٹرول 2.20 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔