اترپردیش سے پھنسے ہوئے اٹھ مزدور میں چھ شرسواتی اور لکھیم پور اور مرزا پور سے ایک ایک تھے۔
لکھنو۔ مذکورہ اترپردیش حکومت نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام اٹھ مزدور ہے اتراکھنڈ کے اتراکشی کے زیرتعمیر سرنگ منہدم ہونے کی وجہہ سے پھنسے ہوئے تھے وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کی محفوظ واپسی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اپنے بیان میں حکومت نے یہ بھی کہاکہ مسلسل بنیاد پر مذکورہ ورکرس کے گھر والوں کوبچاؤ کاری کے کاموں کے متعلق جانکاری دی جاتی رہی گی۔
اترپردیش سے پھنسے ہوئے اٹھ مزدور میں چھ شرسواتی اور لکھیم پور اور مرزا پور سے ایک ایک تھے۔
بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ دیاگیا ہے کہ ان تین اضلاعوں کے ضلع انتظامیہ نے ورکرس کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں بچاؤ کے لئے کئے جانے والے کاموں اور ا ن کی سلامتی کے متعلق جانکاری فراہم کی ہے۔
اتوارکے روز زیر زمین راستہ کے منہدم ہونے کی وجہہ سے کم ازکم چالیس ورکرس سرنگ میں پھنس گئے تھے۔