دہرادون، 20 جون (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو یہاں راشٹرپتی تپوون اور راشٹرپتی نکیتن کا افتتاح کیا اور راشٹرپتی اُدھیان کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔راشٹرپتی تپوون، جو دہرادون میں راجپور روڈ پر واقع ہے ، ایک 19 ایکڑ پر محیط صدارتی احاطہ ہے جو ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے ۔ یہ مقام روحانی سکون اور ماحولیاتی تحفظ کو اجاگر کرتا ہے ۔مرمو نے جمعہ کو راشٹرپتی نکیتن، دہرادون میں منعقدہ ایک تقریب میں اتراکھنڈ کے تاریخی راج بھون نینی تال کے 125 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
مودی کی صدر مرمو کو
سالگرہ پر مبارکباد
نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر صدر جمہوریہ کی قیادت اور عوامی خدمات کو ملک کے لوگوں کے لیے باعث تحریک قرار دیا۔